ڈپٹی کمشنر جہلم کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ہمراہ دینہ جی ٹی روڈ اور رمضان بازار سائٹ کا دورہ

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب کے ہمراہ تحصیل دینہ جی ٹی روڈ، رمضان بازار سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جی ٹی پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتک تحصیل دینہ مین بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے میونسپل کمیٹی دینہ کے ہمراہ کام جاری ہے ، اس سلسلے میں اگلے مرحلے کے دوران آپریشن ٹیم دینہ بازار، جی ٹی روڈ پر مشن کلین اینڈ گرین کے تحت رمضان بازار سائٹ اور دیگر جگہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کروائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر صفائی ستھرائی اور بلڈنگ میٹریل کو فوری طور پر ختم کروایا جائے انکا کہنا تھا کہ کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ خالی کروا کر تجاوزات میں زیر استعمال سامان کو قبضہ میں لیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے تجاوزات کے خلاف اپریشن کا بذات خود جائزہ لینے کے لئے دینہ جی ٹی روڈ اور دیگر بازاروں کا دورہ کیا اور انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح جہلم، سوہاوہ اور پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے انجمن تاجران کے نمائندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ حکومت کی اس مثبت کاوش میں ساتھ دیں تجاوزات کا یکسر خاتمہ کیا جائے گا تاکہ ناجائز طورپر قبضہ کی گئی جگہوں کو خالی کروا کر نہ صرف شہریوں کے لئے آمد و رفت میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں بلکہ شہر کی خوبصورتی کو داغدار کرنے والے ان تجاوزات کا پائیدار بنیادوں پر خاتمہ کیا جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.