سوہاوہاہم خبریں

برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کا سوہاوہ کا دورہ، فلاحی تنظیم کے منصوبوں کا جائزہ لیا

سوہاوہ: برطانوی ممبر پارلیمینٹ ناز شاہ کی فلاحی تنظیم پینی اپیل سوہاوہ میں آمد، فلاحی تنظیم کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اولڈ ایج ہوم اور یتیم بچوں کے لئے رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر تنظیم کے رضا کاروں کی کاوشوں کو سراہا، تنظیم کے روحِ رواں و بانی عدیم یونس، کنٹری مینیجر اسحاق اسرار خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، پینی اپیل پاکستان کے چیئرمین راجہ حبیب نواز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی نے فلاحی تنظیم کے بچوں اور بزرگوں کے ساتھ خوشگوار دن گزارا اور ان کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالات کئے جن پر بچوں اور بزرگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پینی اپیل کے بانی عدیم یونس اور اس کے تمام شعبوں میں کام کرنے والے عملے کو دعاوں سے نوازا۔

ممبر برطانوی پارلیمینٹ ناز شاہ نے کہا کہ پینی اپیل کے زیر انتظام چلنے والے تمام پراجیکٹس کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر سے اس تنظیم کو دئیے جانے والے عطیات اصل حق داروں پر ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button