جہلماہم خبریں

محکمہ سوئی نادرن گیس نے جہلم کے گھریلو صارفین کو ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کے بل بھجوا دیئے

جہلم: محکمہ سوئی نادرن گیس نے گھریلو صارفین کو ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کے بل بھجوا دیئے ،شہری سرپٹخ کر رہ گئے ، بل میں درج ریڈنگ کو بھی دھندلا کر دیا، مسجدوں کو بھی ہزاروں کے بل موصول جس پر انتظامیہ پریشان ، ریڈنگ صاف نظر نہ آنے پر بھی عوام سراپا احتجاج بن گئے، اصلاح و احوال کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ اسلام پورہ، بلال ٹاؤن، پروفیسر کالونی ، عباس پورہ، جادہ ، مشین محلہ نمبرایک، دو اور تین، مجاہد آباد ، کالا گجراں سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سوئی گیس کے بل بھی اڑھائی تین سو سے زائد نہیں آتے تھے گزشتہ ماہ سے نہ جانے کیوں ہزاروں روپے گیس کے بل بجھوائے جارہے ہیں ، جبکہ ریڈنگ بھی نہیں پڑھی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں کے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے ، اگر صارفین کے بلوں میں درستگی نہ کی گئی تو جہلم کے شہری سوئی گیس کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔
شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم ، وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیکر صارفین سے وصول کئے گئے ہزاروں روپے واپس کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ غریب ، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہری اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button