جہلم

ادارہ ادب افروز جہلم کے زیراہتمام عید ملن مشاعرہ مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا

جہلم: ادارہ ادب افروز جہلم کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ اورادبی اجلاس مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت معروف شاعر میجر شہزاد نیرؔ نے کی اور معروف شاعر سید انصرؔمہمان خصوصی تھے۔برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے معروف شاعر اشتیاق زینؔ مہمان اعزاز تھے جبکہ نظامت کے فرائض احسان شاکرؔ نے انجام دیے۔

ان کے علاوہ ریاض انورؔ، اقبال احمد قمرؔ،مرزا سکندر بیگ،اقبال ناظرؔ،سعیدمیرؔ، ارشد شہبازؔ،سرفرازضیاؔ،آر این خاورؔ، ڈاکٹر محمد اسلم خان، فرید چودھری، کاشف ظریفؔ، سید رضی رضوی ِ،سید اختر شاہ،شاہدہ شاہ، اعجاز میرؔ،سلیم طاہرؔ،دلنواز احمد،ڈاکٹر عبدالشکور،محمد طیب صدیقی، نوید اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں محمد طیب صدیقی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اور سید اختر شاہ نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ نثر کے دور میں محمد طیب صدیقی نے اپنا بلاعنوان افسانہ اور فرید چودھری نے اپنا افسانہ ’’سفر‘‘ پیش کیا ۔دونوں افسانوں کو حاضرین نے خوب سراہا اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔اس کے بعد عید ملن مشاعرہ میں حاضر شعرا نے کلام پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button