تارکین وطناہم خبریں

جہلم سے تعلق رکھنے والے لارڈ میئر برمنگھم کونسلر چوہدری محمد افضل بہترین انتخاب ہے، کمیونٹی رہنما

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) لارڈ میئر برمنگھم کونسلر چوہدری محمد افضل بہترین انتخاب ہے، وہ کثیر الثقافتی شہر برمنگھم میں آباد تمام کمیونٹیز میں برابر کے مقبول ہیں، کمیونٹی نے ان کے انتخاب پر زبردست خیرمقدم کیا۔

ان خیالات کا اظہار لیبر پارٹی کے رہنماؤں چوہدری شاہ نواز، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحق صابر، سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، ملک فتح خان اور دیگر نے کیا۔

راجہ اسحق صابر نے مزید کہا کہ چوہدری افضل ایک سینئر سیاستدان ہیں نہ صرف پچاس برسوں سے برمنگھم میں مقیم ہیں بلکہ تقریباً 37 سال سے سٹی کونسل میں کمیونٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان میں تمام کمیونٹی کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت موجود ہے وہ اپنے دور کے بہترین لارڈ میئر ثابت ہوں گے۔

سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل نے کہا کہ چوہدری افضل اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ برمنگھم سنٹرل ماسک میں بین المذاہب انٹرفیتھ کمیونٹی کیساتھ کام کرچکے ہیں اپنے اعلیٰ سیاسی بصیرت اور تجربے سے بہترین نمائندگی کریں گے۔

ملک فتح خان نے کہا کہ چوہدری افضل کا تعلق پاکستان کے تاریخی شہر جہلم سے ہے اس سے قبل جہلم کی نمائندگی پاکستان کے وفاق میں رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جہلم سے یورپ کی سب سے بڑی لوکل اتھارٹی برمنگھم سٹی کونسل میں وہ نمائندگی کریں گے۔ برمنگھم میں مقیم پاکستانیوں کیلئے یہ فخر کا مقام ہے، برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر میں بہترین پاکستانی کی نمائندگی سے پاکستان کا مثبت چہرہ عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button