پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
سوہاوہاہم خبریں

قومی حکومت کا قیام وقت کی اہم ضرورت اور تقاضا ہے۔ سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ

پڑی درویزہ: سابق چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ’’کورونا وائرس ‘‘ موذی وبا کی آمد کے بعد پاکستان کی معیشت موجودہ حکومت کی منفی پالیسیوں کی وجہ سے جس قدر برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے شاید ہی اس سے قبل متاثر ہوئی ہو۔

یہ بات انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس طرح بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کر چکی ہے اب لاک ڈاؤن میں پھنسی عوام کو یہ ریلیف پہنچانے میں سخت رکاوٹیں آرہی ہیں ۔ جن کا موجودہ حکمرانوں کے پاس کوئی حل نہیں ہے ۔

سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ’’کورونا وائرس ‘‘ عالمی انسانیت میں آنے والی وبا کی وجہ سے ملک میں جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وطن کی تمام سیاسی قوتوں کو برابر کردار کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا لیکن موجودہ ناتجربہ کار حکمرانوں کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے جس کے لئے قومی حکومت کا قیام وقت کا اہم ترین تقاضا اور ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close