جلالپور شریف

دی ایجوکیٹر سکول دھریالہ جالپ میں میٹرک کا رزلٹ امسال بھی 100 فیصد رہا

دھریالہ جالپ: امسال بھی دی ایجوکیٹر سکول دھریالہ جالپ میں میٹرک کا رزلٹ 100فیصد، سکول کی ہونہار طالبہ عریشہ مصطفی نے1047نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن محمد کاشف 1038نمبر جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سکول ہذا کے 42طلباء نے A+گریڈ حاصل کیا جبکہ 14طلباء نے Aگریڈ حاصل کیااس کے علاوہ دی ایجوکیٹر سکول پنڈدادنخان کا رزلٹ بھی 100فیصد رہا۔

دی ایجوکیٹر سکول پنڈدادنخاں میں فاطمہ جمیل نے 10149نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح دی ایجوکیٹر سکول للِہ کے تمام طلباء نے بھی A+گریڈ حاصل کیے اقدس نے1015نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

منیجنگ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر سکولز تحصیل پنڈدادن خان چوہدری مظفر حسین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ علاقہ کے غریب طلباء و طالبات کیلئے دی ایجوکیٹر سکولز اپنی خدمات میں پیش پیش ہیں تقریباََ دس سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹر سکولز کو تحصیل پنڈدادنخان میں اپنی تعلیمی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اور ہر سال تحصیل پنڈدادن خان میں 100فیصد رزلٹ دینے والا واحد ادارہ ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ان کامیابیوں کا سہرا دی ایجوکیٹر سکول کے پرنسپل اور محنتی سٹاف کے سر جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button