پھیپھڑوں کی تنگی کا دائمی مرض (سی او پی ڈی) اموات کی بڑی وجہ بن جائے گا، ڈاکٹر حفیظ الرحمن

0

جہلم: ملک میں دیگر امراض سے ہونے والی اموات کے مقابلے میں پھیپھڑوں کی تنگی کا دائمی مرض (سی او پی ڈی)اموات کی بڑی وجہ بن جائے گا کیونکہ اس کا تعلق بلاواسطہ تمباکو نوشی اور آلودگی سے ہے۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے معروف چیسٹ فزیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن ماہر امراض سینہ نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پی ڈی کے حوالے سے اموات کے بارے میں اعداد شمار کی عدم دستیابی بھی اس کے تیزی سے بڑھنے کی ایک وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرض کے علاج کی روک تھام ممکن ہونے کے باوجوداسے اہمیت نہیں دی جاتی اور علامات کو دیگر سانس کی بیماریوں کی علامات سمجھ لیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کے ذرات جیسے دھواں ،مٹی ریت ،پولن اور ان کے سانس کی نالیوں میں باآسانی تنفس کے ذریعے داخل ہونے کی صلاحیت صحت کو درپیش خطرات کے بڑے عوامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سماجی،معاشی رہن سہن ،معیار زندگی ،ناخواندگی اپنا علاج خود کرنے کی عادت،معلومات کی عدم دستیابی اور آلودگی اس مرض کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔مریضوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے روزمرہ اور عادات کو اہمیت دیں تمباکو نوشی ،آلودگی ،کیمیائی دھواں اور دھول ،مٹی وغیرہ سے دوررہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.