جہلم

شریفوں اور زرداریوں کے شاہانہ طرز حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: شریفوں اور زرداریوں کے شاہانہ طرز حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، پاکستان تحریک انصاف ووٹرز سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی ۔ احتساب کا جھاڑو پھرتے ہی سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں موجودہ احتسابی صورتحال خدا کی بے آواز لاٹھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اندازہ نہیں تھا کہ مغل بادشاہوں جیسے طرز حکومت نے قومی معیشت کو اس قدر زیادہ تباہ کیاہوگا، جوں جوں شریفوں اور زرداریوں کے چہروں سے نقاب اٹھ رہا ہے ، ہولناک انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا جھاڑو شروع ہوتے ہی سارے چوروں نے چیخنا شروع کر دیا ہے کیونکہ انہیں اپنے اپنے کرتوتوں کا بخوبی علم ہے لیکن اب عوام ان کے مکروہ چہرے پہنچان چکے ہیں ان کے کرتوتوں کی سز اانہیں مل کر رہے گی ، پاکستان تحریک انصاف ووٹرز سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان دن رات کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہواور عام آدمی کو ریلیف فراہم ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button