دینہ

محکمہ فوڈ اتھارٹی کی دینہ میں چیکنگ کے باوجود کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت جاری

دینہ: محکمہ فوڈ اتھارٹی کی تحصیل دینہ میں چیکنگ کے باوجود کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت جاری،ہوٹلوں میں صفائی کا ناقص انتظام ،گلی محلوں میں غیر معیاری بیکرز کا سامان تیار کرنے والے کارخانے موجود ،ان کارخانوں کی حالت اتنی ابتر ہے کہ وہاں کھڑا ہونا شدید دشوار ہو جاتا ہے ،عوام النا س کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ کے باوجود غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فرو خت سر عام جاری ہے،ہوٹلوں میں صفائی کا انتہائی ناقص انتظام موجود ہے ۔اکثر ہوٹلوں میں پرانے برتنوں کا استعمال ہو رہا ہے جو کہ بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں ۔

اکثر ہوٹلوں میں دیکھنے کو ملا ہے کہ ہوٹل کا عملہ اپنی جسمانی صفائی کا بھی خیال نہیں رکھتا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہوٹلوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ عملے کو بھی جسمانی صفائی کا بھی پابند بنایا جائے،تحصیل دینہ کے گلی محلوں میں بیکریوں کے کارخانے موجود ہیں جہاں غیر معیاری بیکرز کا سامان تیار کیا جاتا ہے جو کہ پھیری کے ذریعے دیہا توں میں فروخت کیا جاتا ہے ،بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء انتہائی ناقص فروخت ہو رہی ہیں۔

دوکاندار حضرات اب ہوشیارہو گئے ہیں جیسے ہی فوڈ اتھارٹی کی گاڑی کو دور سے دیکھتے ہیں سر پر سبز رنگ کی جالی پہن لیتے ہیں جس کو دیکھ کر محکمہ فوڈ اتھارٹی مطمئن ہو جاتی ہے۔عوام الناس نے اعلی حکام سے محکمہ فوڈ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی التجا ء کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button