دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں اساتذہ اور طلباء سمیت مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

دینہ: ضلع جہلم میں اساتذہ اور طلباء سمیت مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مزید 3 سکول سیل، ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 631 ہو گئی، اموات 10 اور 545 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 7 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 73 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے 9ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں، مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 33967 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 631 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 545 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 270 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 26336 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 48 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق اب تک کل 35 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 27 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 8 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button