دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرین کی مجموعی تعداد 1563 ہو گئی

دینہ: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 6 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 62 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 23 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 63769 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1563 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1447 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 43 اموات ہوئی ہیں۔

سی او ہیلتھ جہلم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 49576 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1071 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 34 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 1661 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 76 پینسٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button