رمضان المبارک کے موقع پر جہلم سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے، حاجی محمد نواز

0

جہلم: حاجی محمد نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر جہلم سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مخیر حضرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد نواز نے کہا کہ دین اسلام میں ضرورت مند کو کھانا کھلانا بہت بڑا کار ثواب ہے اور ہمیں اللہ سے تجارت میں صرف نفع ہی حاصل ہو گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد ،اے سی دینہ شہزاد محبوب، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈی او انڈسٹریزمرزا سعید، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈی او لیبر تنویر ہمایوں، صدر انجمن تاجران چوہدری عارف محمود،فرحت ضیاء کمال اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اجلاس میں کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جانیوالے ان مدنی دسترخوانوں کے قیام کا مقصد مستحقین کو باعزت طریقے سے افطار کے لئے کھانے کی فراہمی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے ضلع جہلم میں متعدد مدنی دسترخان اور دیگر دسترخان پیٹرول پمپس اور پبلک پلیسز پر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بس اڈوں، پٹرول پمپس اور دیگر عوامی مقامات پر مدنی دسترخوان لگائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ماہ رمضان میں پہلے سے بھی بہتر دسترخوان لگائے جائیں گے۔ دسترخانوں سے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں گے ۔اس زمن میں جہلم سے تعلق رکھنے والے مخیر خضرات کسی قسم کی مدد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے رابطہ کر کے نیک کام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.