دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس بے قابو، کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا، مزید 5 مثبت کیسز رپورٹ

دینہ: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 102 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 19 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 9 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ کل 84757 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2223 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، اب تک کل 2041 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ضلع جہلم میں آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے، اس وقت کل کورونا وائرس سے 61 اموات ہوئی ہیں۔

ورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 23596 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 742 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 20 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں ۔ اب تک 2169 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 11610 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button