پنڈدادنخان

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ محترمہ کوثر سلیم کا تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری سکولز کا دورہ

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ محترمہ کوثر سلیم کا تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری سکولز کا دورہ ، دورے کے دوران 2 سکولز کی عمارات ناقص اور خستہ حال نکلیں ، موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے مخدوش عمارتوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے متبادل جگہ کا بندوبست کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ محترمہ کوثر سلیم نے تحصیل پنڈ دادنخان کے مختلف سکولز کا دورہ کیا ، دورے میں سکولز کی عمارات کی صورتحال کو چیک کیا گیا، اسی دوران انہوں نے پرائمری سکول چک شفیع اور کوڑا کا بھی دورہ کیاگیا ۔ دونوں سکولوں کی عمارت خطرناک ترین ثابت ہوئیں ، سکولز کی عمارتوںکی چھتیں انتہائی بوسیدہ ہو چکیں تھی اور دیواریں بھی خستہ حال ہونے کیوجہ سے طلباء و طالبات کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بچوں اور اساتذہ کے لیے متبادل جگہ کا بندوبست کیا تا کہ طلباء و طالبات کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیںاور طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھ سکیں جس پر اہل علاقہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ محترمہ کوثر سلیم کے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button