جہلم

جہلم شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے سے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

جہلم: اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے سے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں۔

اندرون شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، متعلقہ محکمے فنڈزہضم کرنے کی خاطر چند مقامات پر ناقص و غیر معیاری میٹریل سے پیچ ورک کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا دیتے ہیں ۔

ناقص و غیر معیاری میٹریل کے استعمال ہونے کیوجہ سے چند روز بعد ہی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں ، جس کے باعث ٹریفک کے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ، جبکہ پیدل چلنے والے افراد کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

شہر کی عوامی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر ومرمت کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button