ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی اڈہ میں لاہور جانے والی مسافر بس پر فائرنگ، ایک عورت سمیت 3 افراد شدید زخمی

ڈومیلی اڈہ میں لاہور جانے والی مسافر بس پر فائرنگ، ایک عورت سمیت 3 افراد شدید زخمی، ایک ملزم گرفتار، ایک فرار، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے اڈہ پربس کی باری کراس ہونے پر 2 ٹرانسپورٹر گروپ میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، ایک گروپ کی جانب سے مسافر بس پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجہ میں راہگیر خاتون، ایک مسافر اور بس ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک ملزم کو مسافروں نے پکڑ لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزم کو تھانہ ڈومیلی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد بس اڈا میں خوف وہراس پھیل گیا، تینوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button