پنڈدادنخان کے لیگی رہنما محمد نذیر بھٹی کے بیٹوں اور بیٹی کی شادی بخیر و خوبی انجام پا گئی

0

پنڈدادنخان:  پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صد ر معروف مسلم لیگی رہنما محمد نذیر بھٹی کے صاحبزادوں علی عمران بھٹی اور ذیشان علی بھٹی اور ان کی بیٹی کی شادی کھیوڑہ میں بخیروخوبی انجام پائی۔ان کی بیٹی کی بارات جھامرہ شریف سے آئی دعوت ولیمہ کا اہتمام سالٹ رینج میرج حال کھیوڑہ میں کیا گیا ۔دعوت ولیمہ میں قومی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی ۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے راجہ اسد علی خان ، سابق امیدوار پی پی ستائیس راجہ جواد جالپ ،مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد جوتانہ ،جماعت اسلامی کے سٹی صدر احد گوندل ،پی پی پی کے رہنما محمود مرزا جہلمی کے بیٹے مرزا طاہر،پی ٹی آئی کے حاجی رحمت اللہ ،تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکر ٹری یونس شہباز،سابق چیئر مین ملک فیصل عباس ، سابق وائس چیئر مین ملک شوکت حیات مسلم لیگ کے سٹی صدر ملک زاہد،گاہی گھپی دربار کے سید عمران شاہ ،جھامرہ شریف دربار کے سجادہ نشین سمیت علاقہ بھر کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا استقبال مسلم لیگی رہنما محمد نذیر بھٹی اور ان کے بھائیوںنے کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.