مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے دنیاء و آخرت میں سرخرو ہوں گے، چوہدری فرخ الطاف

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ برکتوں ، رحمتوں سے لبریز ماہ رمضان میں مستحق بھائیوں کواس ماہ مقدس کی برکتوں کو سمیٹنے میں معاونت کرنے والے رب کریم کے بہت پسندیدہ و بندے ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ اور رمضان اللہ کا پسندیدہ مہینہ ہے ، اس میں رب کریم چھوٹی سے چھوٹی نیکی کے عمل پر کئی گنا زیادہ اجر وثواب عطا کرتے ہیں ہے ، کیونکہ روزہ ایک مخفی عبادت ہے ، جس کو خداتعالیٰ ہی جان سکتے ہیں ، اور اس کا اجر بھی اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے پاکیزہ اور رحمتوں کے مہینے کی برکتیں انہیں خوش نصیبوں کو مل رہی ہیں جنہیں دنیاء میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سانسوں کے ساتھ اپنی رحمتوں سے نوازرکھا ہے ، یہ وہ مہینہ ہے جس میں شیطان کو جکڑدیا جاتا ہے اور ہر مسلمان کے لئے رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے دنیاء و آخرت میں سرخرو ہوں گے ، مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرکے خداوند کریم کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.