جہلم

حجاز مقدس جانے والے جہلم کے خواہش مندوں کو سنہرے خواب دیکھا کر لوٹا جانے لگا

جہلم: شہر میں حج عمرہ آپریٹر کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری، حجاز مقدس جانے والے خواہش مندوں کو سنہرے خواب دیکھا کر لوٹنے لگے، بیان کردہ سہولیات نہ ملنے پر زائرین ذلیل وخوار۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مختلف علاقوںمیں قائم سینکڑوں ٹورز آپریٹرز میں سے اکثر غلط بیانی اور سنہرے خواب دیکھا کر حج اور عمرہ زائرین کو لوٹنے میں مصرو ف دیکھائی دیتے ہیں۔ حج اور عمرہ بکنگ کیلئے آنے والے زائرین کو حرم سے نزدیک ترین رہائش، معیاری ہوٹل اور ٹرانسپورٹ جیسے جھانسے دے کر بھاری رقوم ہتھیا لی جاتی ہیں۔

بعد ازاں ڈئرایکٹ کی بجائے ٹرانزٹ فلائٹس پر سعودیہ بھیجا جاتا ہے جہاں انتہائی سستے اور گھٹیامعیار کے ہوٹل اور حرم سے کئی کلومیٹر دور بک کروا دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بزرگ زائرین اور خصوصاخواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

شہریوں اور زائرین نے ایف آئی اے اور ضلعی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ حج اور عمرہ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے ٹورز آپریٹرز کے خلاف فوری سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button