جہلماہم خبریں

پی ڈی ایم کی تحریک نے ملک کی سیاسی صورت حال کو ہی تبدیل کر دیا ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: پی ڈی ایم کی تحریک نے ملک کی سیاسی صورت حال کو ہی تبدیل کر دیا ہے اور حکومت بوکھلاہٹ گھبراہٹ کا شکار ہے، خاص کر ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست ملنے کے بعد اب سینٹ الیکشن میں بھی شکست نظر آ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ ایک کوئی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر یہ غیر جمہوری حکومت ہے۔ اسی لیے سلیکٹ حکومت کے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ جب بھی شفاف ہوں گے پیپلز پارٹی جو ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، حکمرانوں کو زبردست شکست دے گی۔ عوام نے ان کی تین سالہ کارکردگی دیکھ کی ہے اب مزید ان کے کھوکھلے وعدے اور نعروں کے فریب میں نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرے گی، حکومت کے جانے کے دن اب آ چکے ہیں، ان کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے اور نااہل اور نکمے مشیروں کو اگر جلد از فارغ نہ کیا گیا تو حکومت مزید مشکلات کا شکار ہو گی جس سے ملک کو اور پاکستان کے عوام کو نا تلافی نقصان ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button