جہلماہم خبریں

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ن لیگ یا کسی جماعت سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔ اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی ایک واحد پارٹی ہے جو عوامی اور جمہوری جماعت ہے الیکشن کمپین میں جو وعدہ کرتی ہے اس ہر عمل بھی کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور LA38 جموں 5 گجرات کے امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں نون لیگ یا کسی جماعت سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان میں سب کے سامنے ہے اور نون لیگ کی آزاد کشمیر کی کارکردگی کو عوام نے دیکھ لیا ہے اس لئے اب آذاد کشمیر اور پاکستان میں بسنے والے کشمیری ان جماعتوں پر مزید اعتبار نہیں کریں گے اور انشاء اللہ آزاد کشمیر میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

اشرف چغتائی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ کے چند انفرادی سوچ رکھنے والوں نے میڈیا کے ذریعے پیپلز پارٹی کو شو کاز نوٹس دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے سینٹ کی اپوزیشن سیٹ پر قبضہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کا اپوزیشن لیڈر ہے چونکہ سینٹ میں پیپلز پارٹی کی اکشریت ہے تو اپوزیشن لیڈر پی پی پی کا حق بنتا ہے۔

اشرف چغتائی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم بنانے میں پی پی پی کا ایک اہم رول ہے۔ پیپلز پارٹی نے صرف پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے دیے ہیں پی ڈی ایم چھوڑی نہیں۔ پی ڈی ایم کو چند نون لیگ کے راہنماؤں نے ہا ئی جیک کر رکھا ہے اس لئے پیپلز ہارٹی نہ معافی مانگے گی اور نہ ہی وضاعت دے گی، پی پی پی کوئی بچہ نہیں کہ اس کو بولیں کہ ان کے لئے اب بھی موقع ہے کہ واپس آ جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button