جہلم پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ، منشیات اور شیشہ فلیورز برآمد

0

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ ، منشیات اور شیشہ فلیورز برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے سب انسپکٹر عثمان تصدق نے دوران گشت ملزم جہانگیر مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ کھیوڑہ سے1120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ دینہ کے اے ایس آئی اظہر اقبال نے دوران گشت ملزم محمد بلال ولد محمد یامین سکنہ دینہ سے320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی نعیم اقبال نے دوران گشت ملزم خرم شہزاد ولد اللہ یار سکنہ رانجھا ضلع چکوال سے بندوق12بور پمپ ایکشن برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سٹی کے اے ایس آئی افتخار افضل نے مخبر خاص کی اطلاع پر شاندار چوک میں کیپری پان شاپ سول لائن روڈ جہلم کو چیک کیا جو ملزم ندیم رشید ولد عبدالرشید سکنہ جہلم نے اپنی دوکان پر شیشہ فروخت کر رہا تھا۔ جس کے قبضہ سے108عدد پیکٹ شیشہ اور دوعدد الیکٹرانکس برآمد ہوئے جس پر سموکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی نعیم اقبال نے دوران گشت مخبر خاص کی اطاع پر چائینہ سیل میلہ شاپ سول لائن کو چیک کیا جو ملزم طارق محمود ولد اکثر خان سکنہ چکوال اپنی دوکان پر شیشہ فروخت کررہا تھا جس کے قبضہ سے10عدد الیکٹرانک شیشہ فروخت کر رہا تھا۔جس پر سموکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.