دینہ

میونسپل کمیٹی دینہ کی شاندار کارکردگی، قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ہدف پورا کر لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ نے عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کر رکھے تھے ۔

عید کے موقع پر شہری جب قربانی دیتے ہیں تو جانوروں کی آلاشیں اپنے گھر کی قریب و جوار پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ناصرف بدبو پھیلتی ہے بلکہ صفائی کا مسئلہ بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ نے عید پر پچاس سے زائد گاڑیوں کا انتظام کر رکھا تھا جو شہر کے کونے کونے میں جاکر آلاشوں کو اٹھاتے رہے ۔

اس حوالے سے فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز نا صرف مبارک باد کے مستحق ہیں بلکہ شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کریں، انتظامات کی نگرانی کے سلسلے میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ صبح نو بجے سے اپنے دفتر میں موجود رہے اور بذریعہ ٹیلی فون جب بھی ان کو کوئی شکایت موصول ہوئی تو وہ فوری طور پر شکایت کا سدباب کرتے ہوئے نظر آئے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی خصوصی دلچسپی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا شہر دینہ کے زعما ء نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ وہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کو معیاری کام دکھانے پر شیلڈ سے نوازیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button