دینہاہم خبریں

دینہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ایک ماہ میں درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری

دینہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ایک ماہ میں درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری منگلا روڈ ریلوے روڈ مین چوک سے چند منٹوں میں موٹر سائیکل چھومنتر ہونے لگے، شہری پریشان ،دینہ کی عوام کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز موٹر سائیکل غائب ہونے لگے، گزشتہ دنوں محمدحفیظ بٹ ولد محمد یوسف نوشاہی کا موٹر سائیکل نمبری JMK2153 جو کہ جامع مسجد کے باہرکھڑا تھا چوری ہو گیا، اسی طرح عامر مغل کا موٹر سائیکل نمبری JMK-2426 ہنڈا 125 بھی جوکہ مسجدکے باہرکھڑاتھا چوری ہوگیا۔

اسی طرح منگلا روڈ ، جی ٹی روڈ سمیت ایک ماہ میں درجن سے زائد موٹر سائیکل اور قیمتی گاڑیاں چوری ہوگئی ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتا نہ چل سکا ہے۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ منشیات کے عادی ان وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں،جو اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے وارداتیں کر رہے ہیں دینہ کی عوام نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button