جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چھٹا ماہانہ اجلاس، عہدیدران و ممبران کی شرکت

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چھٹا ماہانہ اجلاس، عہدیدران و ممبران کی شرکت،صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی نے اجلاس کی صدارت کی،سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے آئندہ تین سالوں کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی ایگزیکٹو باڈی نے منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا چھٹاماہانہ اجلاس 12اپریل 2021 بروز سوموار کو مشین محلہ نمبر 3چیمبر کے آفس میںکانفرنس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں عہدیدارن و ممبران نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو ،ا تلاوت کلام پاک کا شرف سابق صدر شکیل احمد چوہدری کو ہو ا،سیکرٹری جنرل جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شاہ زیب خان نے گزشتہ ماہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر عرفان لطیف قریشی نے ماہ مارچ میں نئی ممبرشپ اور ری نیول کی مد میں ریکارڈ فنڈز جمع کرنے پر سٹاف اور نئی ممبرشپ کرانے والے ایگزیکٹو ممبرز کو مبارک باد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سہراہا،ماہ مارچ میں نئی ممبرشپ کے حوالے سے ایگزیکٹو باڈی میں سے سب سے زیادہ ممبرشپ کروا کر ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز پہلے نمبر پر رہے جبکہ سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود دوسرے نمبر پر رہے۔

سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے آئندہ تین سالوں کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی ایگزیکٹو باڈی نے منظوری دے دی اس کے علاوہ ایجنڈا کے مطابق دیگر امور بھی زیر بحث آئے اور تمام معاملات احسن طریقے سے سرانجام پائے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں نائب صدر محمد احمد شیخ ،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدرشکیل احمد چوہدری، نوید طالب راجہ عمران مجید جنجوعہ، نعیم اقبال چشتی، ہارون نواز ،ماجد حسین، دانش شکیل اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button