جہلم

چوری اور ڈکیتی روکنے کیلئے جہلم پولیس نے چوکوں میں ڈیرے ڈال لئے

جہلم: چوری ڈکیتی روکنے کیلئے جہلم پولیس نے چوکوں میں ڈیرے ڈال لئے ، موٹر سائیکل پکڑ پکڑ کر جرائم میں کمی کرنے لگے، ڈاکوپولیس اہلکاروں کے تعاون سے دن رات سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور اب تک درجنوں واردتو ں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف پولیس نے چوری ڈکیتی روکنے کیلئے سائنسی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا ہے اور ہر چوک میں سرئے شام درجنوں پولیس اہلکار کھڑے ہو جاتے ہیں جو وہاں سے گزرنے والے ہر موٹرسائیکل سوار کو پکڑ کر تلاشی ، کاغذات چیکنگ کرکے اپنے تئیں جرائم میں ’’کمی ‘‘ کے لئے متحرک ہیں۔

کئی اہلکار موٹر سائیکل سواروں سے نقدی وصول کرکے ’’جرائم میں کمی ‘‘ کرتے دکھائی دیتے ہیں، گاڑیوں میں بیٹھے افسران قریبی دوکانوں سے کھانے پینے کی اشیاء منگوا کر ’’جرائم روکنے کی بھر پور کوشش‘‘ کرتے ہیں۔

دوسری طرف چور اور ڈاکوپولیس کے اس تعاون کی وجہ سے گلیوں محلوں میں لوٹ مار جاری رکھتے ہیں اور پولیس اہلکار نام نہاد ناکے لگا کر افسران کو الو بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button