جہلم

اسلام میں زکوٰۃ و فطرانے کو بڑی اہمیت اور قدر ومنزلت حاصل ہے۔ چوہدری محمد سعید

جہلم:  اسلام میں زکوٰۃ و فطرانے کو بڑی اہمیت اور قدر ومنزلت حاصل ہے ۔ یہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے ۔ ذکوٰۃ اور فطرانہ اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب نصاب مسلمان پر فرض کیا ہے ۔ زکوٰۃ کا مقصد سماجی مساوات وبرابری قائم کرنا، معاشرتی اتحاد ویکجہتی بر قرار رکھنا اور سوسائٹی کے افرادکے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار الحاج چوہدری محمد سعید احمد چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ،نجی سکول کے ایم ڈی الحاج پروفیسر محمد سلیم چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں جہاں دیگر عبادات اللہ کی بارگاہ میں بہت محبوب ہے وہیں اس مہینے میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی بھی بڑی اہمیت ہے چونکہ اس ماہ مبارکہ میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برابر ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان صدقات و خیرات اور زکوۃ کے لئے بھی اسی مہینے کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کی جا سکیں لہٰذا مسلمانوں کو چاہیئے کہ جو اہل ثروت ہیں وہ زیادہ سے زیادہ صدقات وخیرات کریں چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں لہٰذا زکوۃ و صدقات کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کریں غریبوں کی امداد اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی بڑے اجر وثواب کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے عطیات کے سب سے زیادہ مستحق آپ کے وہ پڑوسی ہیں جو سفید پوش ہیں، لہذا پہلے اپنے پڑوسیوں ، عزیز رشتے داروں کا خیال کرتے ہوئے ان کی مدد کریں اور دل کھول کر غریبوں کی ا مداد کریں تاکہ عید کی خوشیوں میں وہ بھی شامل ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button