کھیوڑہ کے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر تکہ اورکباب کے نام پر عوام کی صحت سے سر عام کھیلا جانے لگا

0

کھیوڑہ کے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر تکہ اورکباب کے نام پر عوام کی صحت سے سر عام کھیلا جا رہا ہے، لاغر باسی گوشت اورناقص مصالحہ جات سے تیا ر کئے جانے والے تکہ اورکبابوں سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت کے باعث غیرمعیاری مصالحہ جات کے ا ستعمال کا دھندہ عروج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہرکھیوڑہ میں غیر معیاری مکس مصالحہ جات سے تیار کئے جانے والے تکہ اورکبابوں کے ڈھابوں کی بھرمار سڑک کے انتہائی قریب مختلف ناموں سے لگائے گے ڈھابوں پر تکہ کباب کے نام پر شہریوں کو گردو غبار سے بھر پور حفظان صحت کے خلاف کھانا کھلایا جانے لگا۔

دن بھر اور شام ہوتے ہی سڑک کنارے اپنے اپنے ڈھابوں پر غیر معیاری گوشت، چربی اور مصنوعی مصالحہ جات سے تیار کئے جانے والا مصالحہ جو کہ نہ تو صاف برتن میں ہوتاہے نہ ہی اسکو ڈھانپہ جاتا ہے جس پر سڑک سے اڑنے والی دھول مٹی کے علاوہ مکھیاں بھنبھناتی رہتی ہیں اورجو برتن استعمال شدہ ہوتے ہیں انکو صابن یاسرف میں دھونے کی بجائے گندے پانی کی بالٹی میں ڈبو کر گندے کپڑے سے صاف کر کے دوبارہ گاہک کے سامنے رکھ دیا جاتاہے۔

پود ینے کے نام پر ٹاٹری سے تیار کی گئی چٹنی جو کے کئی کئی ہفتوں تک فریز کی جاتی ہے دھڑلے سے گاہکوں کو پیش کی جاتی ہے نہ تو ان ڈھابوں پر صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی بنانے والے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ہوتا ہے جس کے باعث شہری تیزی سے معدے پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ حکام سے استدعا کی ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات اور سڑک کنارے لگائے گے ڈھابوں پر غیر معیاری اور ناقص مصالحہ جات استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، حفظان صحت کے مطابق مصالحہ جات کے استعمال کا پابند کرنے کے ساتھ سا تھ ان کے میڈیکل سرٹیفکیٹ چیک کئے جائیں تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق اشیا میسر ہوسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.