کھیوڑہ میں موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

0

پنڈ دادنخان(آصف حیات+ مدثر ملک+ سلیمان شہباز) کھیوڑہ میں موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز مسیح جو کہ کرسچن کالونی کھیوڑہ کا رہاشی تھا موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ شماما چوک کھیوڑہ میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مقامی پولیس نے ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، پوسٹمارٹم کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر کے قانونی کارروائی کی اورٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کواپنی تحویل میں لے لیا۔

کھیوڑہ شہر میں جپسم کی اوور لوڈ گاڑیوں اور تیز رفتاری کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.