جہلم

کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی کیلئے نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہاہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی کیلئے سول سوسائٹی، سماجی، فلاحی، رفاعی، صحافی برادری اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، نوجوان آگے بڑھیں، خود کو کلین اینڈ گرین چمیئن رجسٹرڈ کرکے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کلین اینڈ گرین مہم میں شمولیت کرنے والے افسران کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم عنصر صغیر خان، اے سی دینہ علی باجوہ، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، سی او میونسپل کمیٹیز/ کارپوریشن، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈی او ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود، سی او ضلع کونسل، نمائندہ ایجوکیشن، ایکسائز، ہائر ایجوکیشن، سماجی کارکن فرحت ضیاء، نمائندگان مقامی این جی اوز و دیگر افسران و نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 24 دسمبر کو کلین اینڈ گرین مہم کا صوبہ پنجاب میں افتتاح کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں مکمل دلجوئی سے دن رات محنت کرتے ہوئے ضلع جہلم کو پنجاب بھر کے ماڈل اضلاع شامل کرنے کے لئے صفائی ستھرائی، پودے لگانے ، صاف پانی کی فراہمی کرنے ، تجاوزات کا خاتمہ کرنے ، سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے ، لیکویڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے ، آگاہی مہم چلانے ، شہریوں کو آگاہی مہم کا حصہ بنانے کے لئے محنت کرنا ہوگی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سال 2020 میں میونسپل کارپوریشن سمیت، تحصیل سطح پر میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز میں اضافی عملہ بھرتی کریں گے جن کی مدد سے جہلم کی چاروں تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات ممکن کیے جا سکیں گے ، جبکہ لوکل گورنمنٹ سیکرٹریز کی مدد سے کلین اور گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دیہاتوں میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم میں بذریع موبائل ایپلیکیشن خود کو رجسٹرڈ کریں، اپنے دوستوں، بہن بھائیوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں اور صحت وصفائی، شجرکاری کی سرگرمیوں میں حصہ لیں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے چیمئن کو وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا موقع ملے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ جی ٹی روڈ دینہ پر ڈمپ سائٹ بنائی جائے گی جبکہ راٹھیاں جی ٹی روڈ تا جادہ چوک ایک دفع پھر صفائی ستھرائی اور پودے لگانے کے کام کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ کی صفائی، گھاس اور پودوں کی کانٹ چھانٹ، نئے پودے لگانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدیت دی ہے ۔ اسی طرح شہر بھر میں شاندار چوک، سول لائنز روڈ، تحصیل روڈ، شاداب روڈ اور دیگر حصوں کو صاف ستھرا بنانے کے لئے حکمت عملی اپنی جا رہی ہے ۔ انہوں نے اجلاس میں تمام متعلقہ افسران سے رپورٹ بھی طلب کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button