جہلم

قیدیوں کے لئے بڑا ریلیف، اب کرسکیں گے اپنوں سے لمبی گفتگو

صوبائی وزیر جیل کے زیرصدارت اجلاس، قیدیوں اورملازمین کی فلاح وبہبودکیلئے اہم فیصلے کر لئے گئے۔

صوبائی وزیرجیل کے زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،قیدیوں کوگھروں میں ہفتہ وار فون کا وقت 20منٹ سے بڑھا کر30 منٹ کردیا گیا۔

اجلاس میں ہدایات دی گئی کہ جیل ملازمین کی چھٹیوں کے نام پر رشوت ستانی ناقابلِ برداشت ہے۔قوائد و ضوابط کے مطابق چھٹیوں میں رکاوٹ پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔فیاض الحسن چوہان نے آئی جی پرزنز کو اس ضمن میں فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پرزنز فاؤنڈیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 514 حوالاتیوں کو متعلقہ بار کے تعاون سے مفت قانونی امداد دی جا چکی ہے۔اس حوالے سے تمام جیلوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سہولیاتی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جبکہ جیلوں میں پی سی او کا ٹائم فی ہفتہ 20 منٹ سے بڑھا کر آدھا گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کینٹینوں پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کی روک تھام کے لیے تمام جیلوں میں خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔اس ضمن میں تمام جیلوں کی بیرکس میں فلیکسز اور ریٹ لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button