جہلم

جہلم کے غیور عوام مہر صرف بلے کے نشان پر لگائیں گے۔ حبیب اللہ خان برکی، نوید علی

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکن متحد اور یکجان ہیں،جھوٹے پراپیگنڈے سے ہمارے کارکنان کو ورغلایا نہیں جاسکتا،جہلم کے غیور عوام مہر صرف بلے کے نشان پر لگائیں گے،ضلع جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کریگی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما حبیب اللہ خان برکی اور نوید علی نے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چیئرمین عمران خان کے تمام امیدواروں کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں، مسلم لیگ کے مسترد کردہ سازشی عناصر جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حلقہ پی پی 26 میں کسی آزاد امیدوار کی حمایت کرینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلا کر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو ورغلانے کی ناکام کوشش کیا جا رہی ہے، ضلع بھر کے تمام کارکن چیئرمین عمران خان کے امیدواروں کی سپورٹ کر رہے ہیں اور 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر ضلع جہلم سے کلین سویپ کریگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button