جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

جہلم: 17 فروری تا 21 فروری  2020 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب کیانی، پولیو اریڈکیشن آفیسر ڈاکٹر جواد احمد، صدر پی ایم اے ڈاکٹر تفسیر گوندل اورسینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن شاہد اسلم گوندل کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
17 فروری تا 21 فروری 2020 تک  جاری رہنے والی پولیو مہم کے بارے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے میڈیا کے نمائندوں کو  بتایا کہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انسداد پولیو مہم میں پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم 188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button