کھیوڑہ میں امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

0

کھیوڑہ: امام بارگاہ حسینیہ محلہ جوتانیہ میں سید علی سلمان کاظمی سید زاہد حسنین نقوی کی سر براہی میں امام بارگاہ حسینیہ میں حضرت امام محمد مہدی کی گستاخی کرنے والے ملعون کے متعلق آگاہ کیا اور گستاخ کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔

سید علی سلمان کاظمی سید زاہد حسنین نقوی کی سربراہی میں امام بارگاہ حسینیہ سے شمامہ چوک تک گستاخ کے خلاف مذمتی پرامن ریلی نکالی گئے اور ریلی میں گستاخ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی۔

ریلی کے اختتام پر شمامہ چوک میں سید علی سلمان کاظمی، سید زاہد حسنین نقوی، ملک باصر کھوکھر اور ملک وقار عباس نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملعون گستاخ عبدالستار جمالی کی طرف سے آخری الزامان حضرت امام محمد مہدی کی شان میں گستاخی کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملعون عبدالستار جمالی کو سخت سے سخت سزا دی جائے حضرت امام کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال ہونے پر امت مسلمہ میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس ملعون سر عام پھانسی کے پھاندے پر لٹکائے تاکہ کل کوئی اور گستاخی نہ کر سکے اور جو بھی گستاخ رسول ﷺ اور آل رسولؐ کا گستاخ ہو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی فوری طور پر عمل میں لائی جائے اور اس گھناؤنے جرم کے اقدام کو اقوام اسلامی کے منافی قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.