جہلم

چھوٹے بڑے تمام ہسپتالوں میں میڈیکل کیمپس کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ محمد سیف انور جپہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر فاروق بنگش نے سول ہسپتال میں ای آر بلاک کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ اس بلاک کی تعمیر سے ایمرجنسی و دیگر ڈیپارٹمنٹس میں موجود مریضوں کو سہولت فراہم کی جا سکے گی، انکا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو جہلم میں تمام تر ضروری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ نئے بلاک کی تعمیر سے ایمرجنسی میں زیادہ مریض صحت کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں گے ۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات،راجہ شاہنواز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی نے بنیادی مرکز صحت احمد آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا جہاں پر میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر، گائنی ڈاکٹر، جنرل فزیشن و دیگر ڈاکٹرز موجود ہونگے جو مریضوں کو مفت ادویات و علاج فراہم کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ چھوٹے بڑے تمام ہسپتالوں میں میڈیکل کیمپس کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button