جہلم

جہلم میں موبائل فون ایسوسی ایشن کا بے جا ٹیکسوں اور پابندیوں پر احتجاج

جہلم:موبائل فون ایسوسی ایشن کا بے جا ٹیکسوں اور پابندیوں پر احتجاج ، حکومت ہمارے روزگار تباہ نہ کرئے، لاکھوں لوگ حکومتی پابندیوں سے متاثر ہو رہے ہیں ، صدر موبائل ایسوسی ایشن محمد نعیم کا خطاب
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے موبائل فون ڈیلرز اور ایسوسی ایشن ممبران نے حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے دوسرا فون لانے پر پابندی، پی ٹی اے کی جانب سے بے جا پابندیوں اور حکومتی ٹیکسز میں اضافہ کے خلاف شاندارچوک میں مظاہر ہ کیا، جس میں شہر بھر سے موبائل فون ڈیلرز شریک ہوئے۔
اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن محمد نعیم نے کہا کہ حکومت لوگوں کو روز گار دینے کی بجائے چھین رہی ہے ایک کروڑ کے قریب لوگ ملک بھر میں موبائلز کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور حکومت کو بھاری ٹیکس بھی دے رہے ہیں اس کے باوجود کبھی نت نئے ٹیکس لگادیے جاتے ہیں تو کبھی پی ٹی اے کی جانب سے بے جا پابندیوں ، جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے موبائل انڈسٹری سے وابستہ افراد کے کاروبار ٹھپ ہورہے ہیں اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے حکا م موبائل ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر فیصلہ کرنے بجائے دفاتر میں بیٹھ کر فیصلے صادر کر دیتے ہیں زمینی حقائق کو مدنظر رکھنے کی زحمت نہیں کرتے، صدر ایسوسی ایشن محمد نعیم، نائب صدر فیصل بھولا اور دیگر نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ فیصلوں کے نتیجے میں موبائل انڈسٹری کی تباہی کا نوٹس لیں اور لاکھوں لوگوں کا روزگار بچائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button