جہلم

بجلی کی فی یونٹ کی قیمت بار بار بڑھانے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا۔ چوہدری سہیل عزیز

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر چوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ کی قیمت بار بار بڑھانے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا۔ صنعت و تجارت کا شعبہ پہلے ہی کورونا وباء اور اس کے بعد کی صورتحال سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بجلی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ چکی ہے ، جس کیوجہ سے مہنگائی کو کنٹرول کرنا مشکل ہو تا جا رہا ہے ، بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشااضافے نے معیشت پر سکتہ طاری کر دیاہے، صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافے سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تیزی سے بڑھنا ترقی پذیر معیشت کے لئے زہر قاتل ہے ۔ حکومت کو بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر توجہ دینا ہوگی تاکہ مہنگائی کے سونامی کو قابوکیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button