پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی بھک پسماندگی اور مسائل کا گڑھ بن گیا

0

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان تحصیل کا گاؤں پنڈی بھک پسماندگی اور مسائلِ کے حوالے سے پنجاب بھر کے لیے ایک مثال بن چکا، پنڈی بھک یونین کونسل دولت پور پسماندگی اور مسائلِ کے لحاظ سے پنجاب بھر میں ٹاپ پر، نظر آتی ٹوٹیں سڑکیں گندی نالیاں اس یونین کونسل کی پہچان بن چکی لیکن چار ہزار نفوس پر مشتمل پنڈی بھک افریقہ کے کسی دور افتادہ گاؤں کا منظر پیش کر رہا ہے۔

پورے گاؤں میں پچھلے تیس سال سے ایک پرائمری سکول ہے جو اب تک کسی نے آپ گریڈ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔گیس کی فراہمی ابھی تک نہیں ہو سکی لیکن اہل گاؤں کہتے ہیں کہ گیس تو دور ہمارے لیے صرف پیدل چلنے کے اسباب تو بنائیں جائیں دلچسپ امر یہ ہے کہ 1992 کے بعد یہاں آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا 92کے سیلاب سے متاثرہ سڑک آج تک تعمیر نہیں کی جا سکی۔

کسی کے فوت ہو جانے کی صورت میں اہل پنڈدادنخان کے لیے جنازہ گاہ تک جانا بھی اسانی سے ممکن نہیں اھل پنڈی بھک کے مسائل اور خاص طور پر گلیوں اور سڑکوں کے مسائل ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، یہاں کوئی سرکاری مرکز صحت موجود نہیں جس کی وجہ سے علاج معالجے میں اھل گاؤں کو شدید دشواری کا سامنا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.