جہلم

ضلع جہلم میں موٹروے پولیس کا 25 واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

جہلم: ضلع جہلم میں موٹروے پولیس کا 25واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی اور ڈی آئی جی نارتھ محمد وصال فخر سلطان کی ہدایات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 جہلم سجاد حسین بھٹی کی سربراہی میں 25 واں یوم تاسیس پورے جوش و جذبے کے ساتھ سیکٹر نارتھ II میں منایا گیا۔

دن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ، محکمے کے تابناک مستقبل اور ملک کے استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں، تمام بیٹ آفسز میں اور سیکٹر آفس /LHQ N-II میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

سیکٹر ھہذا کے تمام ٹول پلازوں(پھلگراں مری،مندرہ،ترکی) خاص طور پر جہلم ٹال پلازہ پر خصوصی بریفنگ پوائنٹ اور روڈ سیفٹی اسٹال کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں سڑک استعمال کرنے والوں اور بچوں میں گفٹ ہیمپرز/تحائف تقسیم کیے گئے، شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں شہدا کے اہل خانہ کو گلدستوں کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے گئے۔

بعد ازاں سیکٹر ہذا کے علاقے میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ سیکٹر نارتھ 2 کے MEU نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دیوانِ حضوری سوہاوہ کے طلباء کے ساتھ روڈ سیفٹی واک اور کوئز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button