جہلماہم خبریں

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ مرگیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا۔ اپوزیشن کو مشورہ ہے اب استعفوں اور احتجاج کے بیانیے سے باہر نکلیں اور اصلاحات کے ایجنڈے پر آئیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم انتخابی عمل میں بہتری کیلئے تجاویز دے چکے ہیں اور آپ کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں، آگے بڑھیے۔


ادھر حکومت نے ایک بار پھر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی۔

حکومت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے فواد چوہدری موجودہ حکومت کے پہلے وزیراطلاعات تھے لیکن پھر انہیں عہدے سے ہٹاکر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا تھا۔

بعد ازاں ان سے بھی یہ عہدہ واپس لے کر سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کردیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر فواد چوہدری کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button