سوہاوہاہم خبریں

ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیف انور جپہ

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ کی رجسٹر کے مطابق حاضری چیک کی ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور اسی طرح حاضری یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت دی ۔
انہوں نے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا ،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنرنے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا مریضوں سے دی جانیوالی سہولتوں کے بارے پوچھا اور کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے مختلف اوقات کار میں ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے سے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button