پوسٹ ماسٹر ڈاکخانہ پڑی درویزہ وسیم حیدرکا بھتیجا فیضان ندیم اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

0

پڑی درویزہ: پوسٹ ماسٹر ڈاکخانہ پڑی درویزہ وسیم حیدرکا بھتیجا اور نواحی علاقہ ڈھوک شاہ عارف کے رہائشی ندیم حیدر کا بیٹا فیضان ندیم اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا ۔ متوفی کی عمر 15سال تھی ۔

یاد رہے کہ متوفی مدرسہ دعوت اسلامی دئیوال میں حفظ قرآن کا طالب علم تھا ۔متوفی کی جدائی کا صدمہ براشت کرنے والوں میں والدین دو بھائی اور ایک بہن شامل ہے ۔ متوفی کی نماز جنازہ دئیوال کے قبرستان میں ادا کی گئی ۔ بڑی نماز جنازہ کی امامت ادارہ دعوت اسلامی گوجرخان کے انچار ج شکیل احمد عطاری نے کی۔

نماز جنازہ میں دعوت اسلامی کے کارکنان ، علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات میں سابق امیدوار برائے چیئر مین ملک عمران احمد اعوان ، سابق و موجودہ جنرل کونسلرز ، صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ طارق محمود طالب اور جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود شامل تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.