جہلم

نیا پاکستان ،نیا گھر؛ کال کریں اڑھائی کروڑ کا قرضہ حاصل کریں۔ ظفرعلی اعوان

جہلم: نیا پاکستان ،نیا گھر؛ گھر کے لئے زمین خریدیں ،گھر بنائیں ،اڑھائی کروڑ تک قرضہ حاصل کریں،وزیرا عظم پاکستان کے نظریہ کے تحت کم اور متوسط آمد نی کے طبقہ کے لئے ہاؤسنگ فنانس اسکیم ہے۔

ان خیالات کا اظہار ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (HBFC) جہلم /چکوال برانچ منیجر ظفر علی اعوان نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتہائی مناسب مارک اپ پر قرضہ حاصل کریں اور اپنا گھر بنائیں اور گھرکے لئے زمین خریدیں ،قرضہ حاصل کرنے کے لئے پاکستانی شہری ہو نا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے ہر شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے چائیے وہ صحافی ہے وکیل ہے پولیس آفیسر ہے سرکاری ملازم ہے یا غیر سرکاری ملازم بزنس مین یااوورسیز آپ کے خوابوں کا گھر آپ کا منتظر ہے اپنا گھر سب سے بڑھ کرانہوں نے کہاکہ آپ زیر تعمیر مکان پر لون حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم میں جادہ کے مقام پر برانچ فنکشنل ہے، اس نمبر پر 0544620347 پر رابطہ کریں ،موجودہ حکومت نے بے گھر افراد کے لئے بہت اچھا اقدام کیا، انہوں نے واضح کیا کہ رشوت ،سفارش کلچر سے پاک ،لون لینے کے رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button