ڈومیلی

عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ اور مسلم ہینڈز مل کر ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں فری آئی کیمپ لگائیں گے

جہلم: میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بلال اظہر کیانی کی زیر نگرانی عبدالزاق ویلفیئر ٹرسٹ اور بین الاقوامی فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کے ساتھ مل کر تحصیل سوہاوہ کے نواہی گاؤں بڑا گواہ میں ایک جدید فری آئی کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔
فری آئی کیمپ کا انعقاد 30 اور 31 دسمبر کو الکوثر ویلفیئر ٹرسٹ، نگیال روڈ، بڑا گواہ میں ہو گا اوراس فری آئی کیمپ میں آنکھوں کے چیک اپ، ادویات،عینکیں اور سفید موتیے کے آپریشن جیسی سہولیات ماہر ڈاکٹر و سرجن کی زیر نگرانی بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button