ماں اور بچے کی صحت کے لیے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بہت ضروری ہے، مفتی طارق محمود قادری

0

کھیوڑہ: پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پنڈدادنخان میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے سمینار منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر سے علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتی طارق محمود قادری نے کہا کہ بچے ہر گھر کی رونق اور خاندان کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں تاہم صرف بچوں کی پیدائش ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ ماں اور بچے کا صحت مند ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ بچے کا دنیا میں آنا۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بابر ظہیر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا صحت و تندرستی کے ساتھ دنیا میں آنا ہر ماں باپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ہمارے ہاں المیہ یہ ہے کہ جب بچوں کی پیدائش میں وقفہ کی بات کی جاتی ہے تو خاندانی منصوبہ بندی کی بات ذہن میں آجاتی ہے اور اس کے پیچھے کوئی سازش نظر آنے لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سب باتوں سے درکنار اگرچہ سوچا جائے کہ عورت جو بچے کو 9ماہ کوکھ میں رکھ کر اسے پروان چڑھاتی اور جنم دیتی ہے پھر اس کی پرورش رضاعت اور نگہداشت بھی اسی کی ذمہ داری ہے تو کیا اس بات کی حقدار نہیں کہ سارے عرصے میں اس نے جو تکلیفیں سہی ہیں اور جن کمزوریوں کا وہ شکار ہوئی پہلے اس کا ازالہ کر لیا جائے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بابر ظہیر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر آفتاب سرور نے بھی علماء کرام سے درخواست کی کہ وہ فیملی پلاننگ کے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.