جہلم

جہلم اور منگلا کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن؛ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا

جہلم اور منگلا کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی حلقوں میں امیدواروں کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی داخل کرائے جانے کے کام کا آغاز 26 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔

جہلم اور منگلا کنٹونمنٹ بورڈ کے 2/2 بلدیاتی حلقوں کے لئے مختلف امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر نے شروع کر رکھے ہیں اور جوں جوں وقت قریب آتا جا رہا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

جہلم کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 نشستوں پرپاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے امیدوار آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیں ،امیدواروں نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت بااثر شخصیات کے ساتھ میل جول شروع کررکھا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی ، کالعدم تحریک لبیک ، عوامی تحریک ، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لئے متحرک دکھائی دیتے ہیں۔

سیاسی حلقوں کی طرف سے اس بات کا اشارہ دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button