جہلم روڈپر پیر چک گاؤں کے قریب ایک نوجوان پہاڑی سے گر کر زخمی

0

پنڈدادنخان: جہلم روڈپر پیر چک گاؤں کے قریب ایک نوجوان پہاڑی سے گر کر زخمی، ریسکیو نے طبی امداد دے کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیل کے مطابق جہلم روڈ، پیر چک گاؤں کے قریب ایک نوجوان نعیم الطاف ولد محمد الطاف عمر 30 سال ساکن چکری، پہاڑی سے گر کے شدید زخمی ہو گیا، نوجوان کو سر اور کمر میں شدید چوٹیں آئیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.