جہلم

حلقہ کے عوام کی پریشانیوں اور مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردارادا کروں گا۔چوہدری ظفر اقبال

جہلم: میری سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے ۔

ان خیالات کااظہار حلقہ پی پی 26سے نومنتخب پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری ظفراقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی تربیت اپنے باپ چوہدری فتح خان مرحوم سے حاصل کی انہوں نے ہمیشہ علاقہ کے عوام کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کی ۔انہی کے مشن کو جاری رکھنے کی خاطر برطانیہ کو خیر باد کہہ کر جہلم میں اپنے سیاسی سفر کاآغاز کیا اللہ تعالیٰ نے مجھے میری سوچ سے بڑھ کر مجھے عزت بخشی،میں اس رب کا جتنا شکر ادا کروںکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے جس کام کے لیے چنا ہے انشاء اللہ میں اس کے لیے پورا انصاف کروںگا اور بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26اپنے حلقہ کے عوام کی پریشانیوں اور مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردارادا کروںگا ۔میرے لیے حلقہ پی پی 26کے عوام محترم ہیں چاہے کسی نے مجھے ووٹ دیا ہے یا نہیں میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور ہر وقت آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button