جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان قیصر محمود ولد محمد اکرم اور ناصر الیاس ولد محمد الیاس سکنائے سوہاوہ کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش حسن حسین ولد بشیر احمد ساکن مشین محلہ نمبر 3 جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button